0
Tuesday 22 Nov 2022 23:22

ترقی کے مواقع نہ ہونے کیوجہ سے منشیات عام ہو رہی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

ترقی کے مواقع نہ ہونے کیوجہ سے منشیات عام ہو رہی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ نااہل حکمرانوں، بدعنوانی، ناانصافی کی وجہ سے عوام کی زندگی مصائب کا مسکن بن چکی ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، جرائم نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے۔ حکومت نے عوام کو آسانی دینے کے بجائے ساحل، بارڈر ٹریڈ، تجارتی، صنعتی، زرعی سرگرمیوں میں مشکلات پیدا کر رہی ہے۔ سرحد پر آمدورفت، تجارت مشکل بنا کر تاجروں، عوام سے بھتہ و پیسے طلب کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کی نیت ٹھیک اور بدعنوانی نہ ہو تو بلوچستان کیساتھ پورے ملک کو کوریکوڈک، سیندک اور سی پیک سے ترقی دی جاسکتی ہے۔ بدقسمتی سے بلوچستان کو ترقی و خوشحالی کے ثمرات سے محروم کیا جارہا ہے۔ جو لمحہ فکریہ ہے۔

بلوچستان میں غربت، بدعنوانی، بے روزگاری اور مسائل حکمرانوں، منتخب نمائندوں، خود ساختہ بااختیار اور با اثرطبقات کی وجہ سے ہے۔ بلوچستان وسائل سے مالامال لیکن بدعنوانی، ناانصافی، وسائل کی غلط تقسیم کی وجہ سے عام عوام پریشان ہیں۔ بلوچستان میں سوئی سدرن گیس کی جانب سے گیس لوڈشیڈنگ، گیس کی بندش، پریشر میں کمی ناانصافی ہے۔ آدھا بلوچستان بجلی کی سہولت سے محروم ہے۔ بلوچستان میں صنعتیں نہ ہونے کے برابر ہے اور جو ہیں ان کو مستقل بند کیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے بے روزگاری عام ہوگئی ہے۔ بلوچستان میں منشیات کے ناسور نے عوام بلخصوص نوجوانوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ روزگار، تعلیم اور ترقی کے مواقع نہ ہونے کی وجہ سے منشیات عام ہو رہی ہے۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکمرانوں نے عوام کے زخموں پر نمک پاشی کرنے کی قسم کھا رکھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش