QR CodeQR Code

جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید

23 Nov 2022 00:34

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار عمر حیات کی عمر 39 سال اور تعلق لاچی کوہاٹ سے تھا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ پاک فوج کے شعبہہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورس اور اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں پاک فوج کا جوان شہید ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید حوالدار عمر حیات کی عمر 39 سال اور تعلق لاچی کوہاٹ سے تھا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پاک فوج پرعزم ہے، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026257/جنوبی-وزیرستان-میں-دہشتگردوں-سے-مقابلے-پاک-فوج-کا-جوان-شہید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org