0
Wednesday 23 Nov 2022 01:19

ڈیرہ وال گروپ کیجانب سے ایصال ثواب کی تقریب کا انعقاد

ڈیرہ وال گروپ کیجانب سے ایصال ثواب کی تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ وال گروپ کے سربراہ سہیل راجپوت کی جانب سے لبرٹی پلازہ نزد مسگراں گیٹ پر راجپوت برادری کی قابل قدر شخصیات کے ایصال ثواب کے لیے نورانی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں علماء کرام، وکلاء، ڈاکٹرز، صحافی برادری، عمائدین شہر، بزرگوں، جوانوں، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے عہدیداروں و کارکنوں مزدوروں تاجروں بلدیاتی نمائندوں اور پراپرٹی ڈیلرز نے شرکت کی۔ تقریب سے سابق امیدوار ممبر صوبائی اسمبلی سہیل راجپوت سابق ایم پی اے ڈی آر سی کے چیئرمین الحاج عبدالحلیم خان، چیئرمین تحصیل ممبر چوھدری شفیق ایڈووکیٹ اور ممتاز عالم دین مولانا فرید احمد نے خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 1026259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش