QR CodeQR Code

آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی، آئی ایس پی آر

23 Nov 2022 01:21

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کیلئے 6 سینیئر ترین جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بھیج دیئے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو نے آرمی چیف کی تعیناتی کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے وزارت دفاع کو جی ایچ کیو سے سمری وزارت دفاع کو بھیجنے کا پیغام جاری کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے 6 سینیئر ترین جنرلز کے نام وزارت دفاع کو بھیج دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026260

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026260/آرمی-چیف-کی-تعیناتی-سمری-وزارت-دفاع-کو-بھیج-دی-آئی-ایس-پی-آر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org