QR CodeQR Code

آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول، 6 نام شامل

23 Nov 2022 01:33

وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونیوالی سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے اور دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سمری میں تیسرا نام لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، چوتھا لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، پانچواں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چھٹا نام لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم ہاؤس کو  ارسال کر دی گئی ہے، جس میں پاک فوج کے 6 سینیئر لیفٹننٹ جنرلز کے نام شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کی جانب سے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری بھیجی گئی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تعیناتی کے لیے سمری میں پاک فوج کے 6 اعلیٰ افسران کے نام شامل ہیں۔ اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے، جس میں پاک فوج کے 6 سینیئر ترین افسران کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے والی سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے اور دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد کا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سمری میں تیسرا نام لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، چوتھا لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، پانچواں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور چھٹا نام لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا ہے۔ خیال رہے کہ سمری میں تمام افسران کی تفصیلی پروفائل بھی شامل کی گئی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف سمری میں موجود ناموں میں سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا انتخاب کریں گے۔ دوسری جانب وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی اور سمری کی پرائم منسٹر آفس میں وصولی کنفرم وقت پر کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 1026269

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026269/ا-رمی-چیف-کی-تعیناتی-کیلئے-سمری-وزیراعظم-ہاؤس-کو-موصول-6-نام-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org