QR CodeQR Code

آئندہ ہفتے امریکہ اور صیہونی حکومت کی مشترکہ فضائی مشقیں ہونگی

23 Nov 2022 01:48

گذشتہ ستمبر میں بھی صیہونی فوج نے ایک فوجی مشق کا انعقاد کیا، جس میں ٹینکوں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے فضائی اور زمینی اہداف پر حملہ کرنے کی مشق کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ اسرائیلی حکومت اور امریکہ فضائی کارروائیوں کی تمرین کے لئے مشترکہ فضائی مشق کر رہے ہیں۔ اسرائیل کے حکومتی ذرائع ابلاغ نے منگل کی شب رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت اور امریکہ اگلے ہفتے مشترکہ فضائی مشقیں کریں گے۔ اس فضائی مشق کے انعقاد کا اعلان صہیونی آرمی چیف کے دورہ واشنگٹن اور امریکی فوج کے چیف آف جوائنٹ اسٹاف "مائیک ملی" سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل "آویو کوخاوی" نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر "جیک سلیوان" سے بھی ملاقات کی تھی اور ان سے ایران کے مسئلے پر بات چیت کی تھی۔ یاد رہے کہ صہیونی فوج کے چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد آویو کوخاوی کا امریکہ کا یہ دوسرا دورہ ہے۔

دوسری جانب گذشتہ ہفتے سینٹ کام کے سربراہ نے رواں سال چوتھی مرتبہ مقبوضہ فلسطین کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صیہونی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات اور گفتگو کی۔ قابل غور بات یہ ہے کہ گذشتہ ستمبر میں بھی صیہونی فوج نے ایک فوجی مشق کا انعقاد کیا، جس میں ٹینکوں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے فضائی اور زمینی اہداف پر حملہ کرنے کی مشق کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 1026293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026293/آئندہ-ہفتے-امریکہ-اور-صیہونی-حکومت-کی-مشترکہ-فضائی-مشقیں-ہونگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org