QR CodeQR Code

عمران خان سرپرائز سے اب کمپرومائز پر آگئے ہیں، حسن مرتضیٰ

23 Nov 2022 02:02

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ ملتان اور کراچی والی سیٹیں جیت کر پیپلز پارٹی نے ثابت کیا ہے کہ عمران خان کو ہرایا جاسکتا ہے۔ پی پی رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان دن کو گالیاں دیتے ہیں اور رات کو بیک ڈور چینل سے مذاکرات کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ عمران خان سرپرائز سے اب کمپرومائز پر آگئے ہیں، وہ 26 نومبر کو جلسہ کریں گے اور چلے جائیں گے، جنرل الیکشن میں عمران خان کو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسن مرتضیٰ نے کہا کہ یہ ہفتہ سیاست پر بھاری نہیں، آرمی چیف کی تقرری روٹین کا معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان نہیں جیتے، مسلم لیگ نون ہاری ہے، عمران خان نے 61 جلسے کیے جبکہ نون لیگی قیادت گھر سے ہی نہیں نکلی۔ حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ملتان اور کراچی والی سیٹیں جیت کر پیپلز پارٹی نے ثابت کیا ہے کہ عمران خان کو ہرایا جاسکتا ہے۔ پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان دن کو گالیاں دیتے ہیں اور رات کو بیک ڈور چینل سے مذاکرات کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026300/عمران-خان-سرپرائز-سے-اب-کمپرومائز-پر-آگئے-ہیں-حسن-مرتضی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org