QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کو کسی نام پر تحفظات نہیں

جو بھی آرمی چیف آیا، وہ پورے ملک کا ہوگا، فواد چوہدری

ادارہ غیر سیاسی ہونے کی خواہش رکھتا ہے تو یہ بڑی مثبت بات ہوگی

23 Nov 2022 03:11

اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ نے اپنا رول بہت بڑھایا ہوا ہے، جس کیوجہ سے فیصلوں میں بھی اثر آتا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ادارہ غیر سیاسی ہونے کی خواہش رکھتا ہے تو یہ بڑی مثبت بات ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو بھی آرمی چیف لگے گا، وہ پاکستان کا آرمی چیف ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس منصب کو غیر متنازع رکھنے کی پوری کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کسی نام پر تحفظات نہیں، مسئلہ لگنے والوں کی میرٹ کا نہیں، لگانے والوں کی میرٹ کا ہے۔ فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ نے اپنا رول بہت بڑھایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے فیصلوں میں بھی اثر آتا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ادارہ غیر سیاسی ہونے کی خواہش رکھتا ہے تو یہ بڑی مثبت بات ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 1026302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026302/جو-بھی-ا-رمی-چیف-ا-یا-وہ-پورے-ملک-کا-ہوگا-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org