0
Wednesday 23 Nov 2022 03:11
پی ٹی آئی کو کسی نام پر تحفظات نہیں

جو بھی آرمی چیف آیا، وہ پورے ملک کا ہوگا، فواد چوہدری

ادارہ غیر سیاسی ہونے کی خواہش رکھتا ہے تو یہ بڑی مثبت بات ہوگی
جو بھی آرمی چیف آیا، وہ پورے ملک کا ہوگا، فواد چوہدری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جو بھی آرمی چیف لگے گا، وہ پاکستان کا آرمی چیف ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اس منصب کو غیر متنازع رکھنے کی پوری کوشش کی ہے اور آئندہ بھی کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کسی نام پر تحفظات نہیں، مسئلہ لگنے والوں کی میرٹ کا نہیں، لگانے والوں کی میرٹ کا ہے۔ فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ نے اپنا رول بہت بڑھایا ہوا ہے، جس کی وجہ سے فیصلوں میں بھی اثر آتا ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ادارہ غیر سیاسی ہونے کی خواہش رکھتا ہے تو یہ بڑی مثبت بات ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1026302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش