QR CodeQR Code

یورپی یونین کیجانب سے یوکرین کو مزید اڑھائی ارب یورو کی امداد موصول

22 Nov 2022 22:29

فروری میں روسی حملے کے بعد سے یورپی یونین کیجانب سے یوکرین کو اب تک چھ ارب ستر کروڑ یورو کی مالی امداد دی جا چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ یوکرین پر روس کے حملے کے خلاف یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو مزید اڑھائی ارب یورو کی مالی امداد موصول ہوگئی۔ یوکرین کا کہنا ہے کہ مالی امداد یورپ کی جانب سے یوکرین سے یکجہتی کا اظہار ہے۔ یوکرینی وزیر خزانہ نے اس حوالے سے کہا کہ یوکرین کو یورپی یونین سے مالی امداد کی نئی قسط مل گئی ہے۔ یورپی یونین نے یوکرین کو اڑھائی ارب یورو کی مالی امداد دی ہے، اس طرح فروری میں روسی حملے کے بعد سے یورپی یونین کی جانب سے یوکرین کو اب تک چھ ارب ستر کروڑ یورو کی مالی امداد دی جا چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026303

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026303/یورپی-یونین-کیجانب-سے-یوکرین-کو-مزید-اڑھائی-ارب-یورو-کی-امداد-موصول

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org