0
Wednesday 23 Nov 2022 09:30
تعیناتی کیلئے سمری آگئی، اب کسی کی پسند ناپسند کا نہیں میرٹ کاسوال ہوگا

جو بھی آرمی چیف آئے گا، وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا، شیخ رشید

جو بھی آرمی چیف آئے گا، وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تعیناتی کے لئے سمری آگئی ہے، سارے نام شامل کرکے ادارے نے دور اندیشی کا ثبوت دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ اب کسی کی پسند ناپسند کا نہیں میرٹ کا سوال ہوگا، جو بھی آرمی چیف آئے گا، وہ سیاست سے دور ملک اور اپنے ادارے کا وفادار ہوگا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نیا آنے والا آرمی چیف تباہ حال معیشت کو سہارا دینے کی کوشش کرے گا، نواز شریف نے جس کو بھی تعینات کیا، اُسی سے جوڈو کراٹے کئے۔
خبر کا کوڈ : 1026307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش