QR CodeQR Code

شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا

23 Nov 2022 10:01

وزیرِاعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع کیجانب سے سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کیلئے نام بھیجے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا یہ اجلاس آج شام 6 بجے ہوگا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر مشاورت ہوگی۔ دوسری جانب آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو کی سمری وزارتِ دفاع سے وزیرِاعظم آفس میں موصول ہوگئی ہے۔ اس ضمن میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔ اس سے پہلے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جی ایچ کیو نے چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے 6 سینیئر موسٹ جنرلز کے نام وزارتِ دفاع کو بھیج دیئے ہیں۔

اُدھر وزیرِ اعظم آفس نے جاری کیے گئے بیان میں تصدیق کی ہے کہ وزارتِ دفاع کی سمری وزیرِاعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔ وزیرِاعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع کی جانب سے سمری میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کی تقرری کے لیے نام بھیجے گئے ہیں۔ وزیرِاعظم آفس کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِاعظم میاں شہباز شریف طے شدہ طریقہ کار کے مطابق تقرریوں کا فیصلہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1026311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026311/شہباز-شریف-نے-اتحادی-جماعتوں-کے-پارلیمانی-لیڈرز-کا-اہم-اجلاس-طلب-کر-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org