0
Wednesday 23 Nov 2022 10:02

جی ایچ کیو کی سمری میں شامل سینیئر فوجی افسران اور انکی اہلیت

جی ایچ کیو کی سمری میں شامل سینیئر فوجی افسران اور انکی اہلیت
اسلام ٹائمز۔ جی ایچ کیو کی جانب سے گذشتہ روز وزارت دفاع کو اہم تعیناتیوں کیلئے بھیجی گئی سمری میں شامل افسران کی اہلیت کیا ہے؟ اس رپورٹ میں جانیے۔ میڈیا نیوز کے مطابق جی ایچ کیو نے وزارت دفاع کو نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے تقرر کیلئے سمری بھیج دی ہے، جو وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے۔ سمری میں افسران کی پروفائل پر مشتمل ڈوزیئر بھی شامل ہے۔ وزیراعظم وزارت دفاع سے بھیجی گئی سمری کی روشنی میں تقرریاں کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف 6 سینیئر فوجی افسران میں سے ایک کو آرمی چیف اور ایک کو جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مقرر کریں گے۔ صدر مملکت وزیراعظم کی سفارشات کی روشنی میں نام کی توثیق کرتے ہیں۔ جی ایچ کیو کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی فہرست میں شامل افسران کے نام یہ ہیں۔

1. لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر
جی ایچ کیو کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں سینیارٹی میں سرفہرست لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر اس وقت کوارٹر ماسٹر جنرل جی ایچ کیو فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کا تعلق آفیسر ٹریننگ اسکول منگلا سے ہے، جو 75 ویں لانگ کورس سے جونیئر اور 76 ویں لانگ کورس سے سینیئر ہیں۔
2. لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا
لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کے بعد سنیارٹی لسٹ میں دوسرا نام لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ہے۔ سندھ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے ساحر شمشاد مرزا اس وقت راولپنڈی کور کی کمانڈ کر رہے ہیں۔
3. لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس
بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس سنیارٹی میں عاصم منیر اور ساحر شمشاد مرزا کے بعد تیسرے نمبر ہیں۔ وہ اس وقت فوج کے اہم ترین عہدوں میں سے ایک یعنی چیف آف جنرل اسٹاف کے طور پر تعینات ہیں۔

4. لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود
لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود سینیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں اور ایک مضبوط کیریئر کے حامل ہیں۔ فوج میں انھیں خاص طور پر پاکستان کی مغربی سرحد کا ماہر مانا جاتا ہے۔ وہ اس وقت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر ہیں۔ اس سے قبل وہ پشاور کے کور کمانڈر تعینات رہے ہیں۔
5. لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید
سینیارٹی لسٹ میں پانچویں نمبر پر موجود آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا تعلق بلوچ رجمنٹ سے ہے۔ وہ کور کمانڈر پشاور کی حیثیت سے  فرائض کی انجام دہی کے بعد اس وقت کور کمانڈر بہاولپور خدمات انجام دے رہے ہیں
6. لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر
لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کا نام فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے بعد آتا ہے۔ وہ اس وقت وہ کور کمانڈر گوجرانوالہ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس سے پہلے جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1026317
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش