QR CodeQR Code

آزاد حکومت اقتدار عوامی سطح پر منتقل کرنے کے وعدے پر گامزن ہے، خواجہ فاروق

23 Nov 2022 10:53

مظفرآباد میں انتخابی دفاتر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر بلدیات آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کی حکومت بلدیاتی انتخابات کے ذریعے اقتدار عوامی سطح پر منتقل کرنے کے وعدے پر گامزن ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔آزادکشمیر میں 31سال بعد بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جس کا کریڈٹ تحریک انصاف کو جاتا ہے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے جہاں اقتدار تک عام آدمی کی رسائی ہو گی وہاں نئی قیادت بھی سامنے آئیگی، خاص طور پر نوجوان طبقہ کو آگے آنے کے لیے بھرپور مواقع مہیا کیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالحکومت مظفرآباد کے حلقہ میں پارٹی امیدواران کے انتخابی دفاتر کے افتتاح اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھون نے کہا کہ مظفرآباد شہر کے حلقہ میں تحریک انصاف کے امیدواران کو عوام کی طرف سے جو تائید و حمایت مل رہی ہے اس سے ثابت ہو گیا ہے کہ پورے حلقے سے تحریک انصاف لینڈ سلائیڈ وکٹری حاصل کریگی۔ عوام کو اقتدار میں شامل کرنا اور نئی سیاسی قیادت کو سامنے لانا ہمارا انتخابی منشور تھا۔ اللہ کے فضل و کرم سے یہ وعدہ پورا کر رہے ہیں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنا کر تحریک انصاف کی حکومت نے مخالفین کی تمام تر سازشیں ناکام بنا دی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026327/آزاد-حکومت-اقتدار-عوامی-سطح-پر-منتقل-کرنے-کے-وعدے-گامزن-ہے-خواجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org