QR CodeQR Code

پنجاب میں مڈل کا نصاب انگریزی میں شائع کرنے کا فیصلہ

23 Nov 2022 11:46

چھٹی، ساتویں اور آٹھویں میں اسلامیات اور اردو کے علاوہ تمام کتابیں انگریزی میں ہونگی۔ تمام کتابیں 31 مارچ 2023 سے قبل مارکیٹ میں آ جائیں گی۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں مڈل کی تمام جماعتوں کا کورس آئندہ سال انگریزی میں شائع ہوگا۔ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں جماعت میں اسلامیات اور اُردو کے علاوہ تمام کتابیں انگریزی میں ہونگی۔ تمام کتابیں 31 مارچ 2023 سے قبل مارکیٹ میں دستیاب ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق مڈل کی تمام جماعتوں کا کورس آئندہ سال انگریزی میں پبلش ہوگا۔ چھٹی، ساتویں اور آٹھویں میں اسلامیات اور اردو کے علاوہ تمام کتابیں انگریزی میں ہونگی۔ تمام کتابیں 31 مارچ 2023 سے قبل مارکیٹ میں آ جائیں گی۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔
 
اساتذہ کا کہنا ہے کہ پرائمری کلاسز میں اردو اور مڈل میں ایک دم سے انگریزی زبان میں نصاب درست فیصلہ نہیں۔ طلباء کیساتھ اساتذہ کو بھی کورس پڑھانے میں مشکل پیش آئے گی۔ کورس انگریزی میں پبلش کرنے سے قبل پہلے اساتذہ کو تربیت فراہم کی جانی چاہیے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ کورس انگریزی میں پبلش کرنے سے سینکڑوں طلباء فیل ہو جائیں گے۔ دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ نہم و دہم کی کتابیں بھی سنگل نیشنل کریکولم کے تحت2024 سے تبدیل کر دی جائیں گی۔


خبر کا کوڈ: 1026333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026333/پنجاب-میں-مڈل-کا-نصاب-انگریزی-شائع-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org