QR CodeQR Code

ٹرمپ اور ان کے 3 بچوں کے خلاف دھوکا دہی کے کیس کی سماعت

23 Nov 2022 12:02

امریکی عدالتِ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اوران کے خاندان کے افراد نے مالی فوائد کے لیے جائیدادوں کی اصل قیمت سے متعلق غلط بیانی کی۔


اسلام ٹائمز۔ مین ہٹن سپریم کورٹ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے 3 بچوں کے خلاف دھوکا دہی کے کیس کی سماعت کی تاریخ مقرر کر دی۔ مین ہٹن سپریم کورٹ کے جج کے مطابق ٹرمپ اور ان بچوں کے خلاف دھوکا دہی کے کیس کی سماعت اگلے برس 2 اکتوبر 2023ء کو ہو گی۔ امریکی عدالتِ عظمیٰ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اوران کے خاندان کے افراد نے مالی فوائد کے لیے جائیدادوں کی اصل قیمت سے متعلق غلط بیانی کی۔ رواں برس ستمبر میں نیویارک کے اعلیٰ پراسیکیوٹر نے ٹرمپ، ان کے خاندان اور ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف مقدمہ کیا تھا۔

 
نیویارک کے اعلیٰ پراسیکیوٹر نے دائر کی گئی مقدمے کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ٹرمپ اور ان کے خاندان نے مالی فوائد کے لیے اثاثوں کی اصل قیمتوں سے متعلق جھوٹ بولا۔ اس ضمن میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نیویارک کے اعلیٰ پراسیکیوٹر کو کیس میں کرمنل چارجز فائل کرنے کا اختیار نہیں۔ ٹرمپ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے خلاف فراڈ کا فہ مقدمہ سیاسی طور پر بنایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026338/ٹرمپ-اور-ان-کے-3-بچوں-خلاف-دھوکا-دہی-کیس-کی-سماعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org