QR CodeQR Code

جے یو آئی کے حاجی غلام علی کو گورنر کے پی تعینات کرنے کی سمری صدر کو ارسال

23 Nov 2022 12:01

وزیراعظم کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی سمری میں آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر حاجی غلام علی کو گورنر خیبر پختونخوا تعینات کرنے کی سمری صدر پاکستان کو ارسال کر دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر کے پی تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو بھیج دی ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی سمری میں آئین کے آرٹیکل 101 کے تحت حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ یاد رہے کہ سابق گورنر کے پی شاہ فرمان کے مستعفی ہونے کے بعد اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی قائم مقام گورنر کے پی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026339/جے-یو-آئی-کے-حاجی-غلام-علی-کو-گورنر-پی-تعینات-کرنے-کی-سمری-صدر-ارسال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org