0
Wednesday 23 Nov 2022 13:20

ٹیلی تھون میں اعلان کردہ 15 ارب میں سے صرف سوا 4 ارب روپے موصول ہوئے، ثانیہ نشتر

ٹیلی تھون میں اعلان کردہ 15 ارب میں سے صرف سوا 4 ارب روپے موصول ہوئے، ثانیہ نشتر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو سیلاب متاثرین کیلئے کیے گئے ٹیلی تھون میں اعلان کردہ 15 ارب میں سے صرف سوا 4 ارب روپے موصول ہوئے۔ عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے ٹیلی تھون کی تھیں جس میں بڑے پیمانے پر امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما ثانیہ نشتر کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ عمران خان نے مختلف اوقات میں ٹیلی تھون کیے۔ ثانیہ نشتر نے بتایا کہ عمران خان کو 15ارب روپے کے وعدے کیے گئے لیکن صرف 4 ارب32 کروڑ روپے وصول ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیلی تھون کے نتیجے میں باقی رقوم کی وصولی نہ ہونے کی مختلف وجوہات ہیں، وجوہات میں انٹرنیشنل ٹرانزیکشن کی پابندیاں،کریڈٹ کارڈ کی ادائیگی نہ ہونا شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1026353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش