QR CodeQR Code

متنازع فلم ’’جوائے لینڈ‘‘ پر پابندی ہائیکورٹ میں چیلنج

23 Nov 2022 15:20

وکیل درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد میں اعلی سطح کی کمیٹی نے فلم کو ریلیز کرنے کی منظوری دی۔ فلم کو نمائش کیلئے لائسنس جاری کرنے کے باوجود پنجاب میں نمائش کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں فلم جوائے لینڈ کی سینما گھروں میں نمائش پر پابندی کا اقدام چیلنج کر دیا گیا، لاہور ہائیکورٹ رجسٹرار آفس کا درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض، عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس مزمل اختر شبیر نے شہری غلام حیدر کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ہارون میر پیش ہوئے۔

درخواست میں وفاقی حکومت، پیمرا، سنٹرل فلم سنسر بورڈ، سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ وکیل درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد میں اعلی سطح کی کمیٹی نے فلم کو ریلیز کرنے کی منظوری دی۔ فلم کو نمائش کیلئے لائسنس جاری کرنے کے باوجود پنجاب میں نمائش کیلئے پابندی عائد کر دی گئی۔ استدعا ہے کہ عدالت فلم کی پنجاب میں نمائش پر پابندی عائد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے، مزید استدعا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک فلم کی نمائش کی اجازت دی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1026369

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026369/متنازع-فلم-جوائے-لینڈ-پر-پابندی-ہائیکورٹ-میں-چیلنج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org