0
Wednesday 23 Nov 2022 20:03

نوجوان پاکستان کا حقیقی خزانہ ہیں، مظہر محمود علوی

نوجوان پاکستان کا حقیقی خزانہ ہیں، مظہر محمود علوی
اسلام ٹائمز۔ منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے منہاج یوتھ لیگ کے 34ویں یوم تاسیس کی تقاریب کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا اصل خزانہ ہیں ان کی توانائیوں سے استفادہ کیلئے انہیں تعلیم، تربیت اور ہنرمند بنانا ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ منہاج یوتھ لیگ 30 نومبر کو اپنا 34واں یوم تاسیس منارہی ہے۔ اس تاریخی موقع پر ملک کے 70شہروں میں تقاریب ہوں گی۔ مظہر محمود علوی نے کہا کہ الحمداللہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ویژن اور تعلیمات کی روشنی میں منہاج یوتھ لیگ نے نوجوانوں کے دلوں میں علم کی محبت، خوف خدا اور عشق مصطفی اجاگر کرنے کیلئے دن رات محنت کی۔ نوجوانوں کے کردار سنوارنے کیلئے جدوجہد کرنے کو خدمت دین و خدمت انسانیت سمجھتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کے اخلاقی، معاشی زوال کی بڑی وجہ نوجوانوں کے اخلاق و کردار پر حملے ہیں۔ قوم کے علماء و مشائخ، اساتذہ کو اپنے نوجوانوں کی اخلاقی تربیت کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ منہاج یوتھ لیگ کی 34سالہ جدوجہد کا سفر امن اور تحقیق پر مبنی ہے۔ منہاج یوتھ لیگ  ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سرپرستی میں اصلاح معاشرہ، قیام امن اور تعمیر وطن کی جدوجہد کررہی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل منصور قاسم اعوان، سنیئر نائب صدر ہارون ثانی، محمد ذیشان، عمران یونس، رانا وحید شہزاد، انعام مصطفوی، محسن مشتاق،عمر اعوان، عصمت علی، اسماعیل انعام، قیصر محبوب و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1026378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش