0
Wednesday 23 Nov 2022 16:03

ڈرون طیاروں کے بارے ایرانی و یوکرائنی ماہرین کی ملاقات

ڈرون طیاروں کے بارے ایرانی و یوکرائنی ماہرین کی ملاقات
اسلام ٹائمز۔ کی‌ایف نے اعلان کیا ہے کہ روس کو فراہم کردہ ایرانی ڈرون طیاروں اور ان کے یوکرائنی استعمال سے متعلق یورپی ممالک و امریکہ کے دعوے کے بارے ایرانی و یوکرائنی ماہرین نے ملاقات کی ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں یوکرائنی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں یوکرائن نے ایران پر واضح کیا ہے کہ روسی جارحیت کا ساتھ دینے کے برے نتائج ناقابل تصور ہوں گے!

واضح رہے کہ تہران کی جانب سے ماسکو کو فراہم کردہ ایرانی ڈرون طیاروں سے متعلق مغربی ممالک و امریکہ نے دعوی کیا تھا کہ ان طیاروں کو روس کی جانب سے یوکرائن کے خلاف جنگ میں استعمال کیا جا رہا ہے تاہم اس دعوے کو نہ صرف ایران بلکہ روس کی جانب سے بھی سختی کے ساتھ مسترد کیا جا چکا ہے۔ اس حوالے سے ایران کا کہنا ہے کہ تہران و ماسکو کے درمیان دفاعی میدان میں تعاون یوکرائنی جنگ کے پہلے سے جاری ہے اور مذکورہ ایرانی ڈرون طیارے یوکرائنی جنگ میں استعمال کے لئے روس کو ارسال نہیں کئے گئے۔ دوسری جانب روس نے بھی اس بے بنیاد دعوے کو بارہا مسترد کیا ہے جبکہ چند روز قبل ہی روسی ڈپٹی وزیرخارجہ سرگئے ورشینین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ مغربی ممالک و امریکہ کی جانب سے عائد کئے جانے والے ان بے بنیاد الزامات کا مقصد یوکرائن کو بھیجے گئے اپنے غیرقانونی اسلحے کا جواز گھڑنا ہے!
خبر کا کوڈ : 1026382
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش