0
Wednesday 23 Nov 2022 16:28

ڈیرہ اللہ یار، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی اجلاس کا انعقاد، عہدیداران کی شرکت

ڈیرہ اللہ یار، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی اجلاس کا انعقاد، عہدیداران کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع جعفر آباد کی ضلعی کابینہ کا اہم اجلاس ضلعی صدر سید اسرار حسین شاہ دوپاسی کی صدارت میں ڈیرہ اللہ یار میں منعقد ہوا۔ جس میں جعفر آباد کی معزز شخصیت سید حسین شاہ دوپاسی، صوبائی ترجمان سید شبیر شاہ دوپاسی نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع جعفر آباد میں مزید یونٹس بنانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ صوبائی ترجمان سید شبیر شاہ دوپاسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونٹس کا قیام نہایت ضروری ہے۔ تمام یونٹس ضلع اور تحصیل کے عہدیداران و ممبران کے لئے کردار سازی پر دروس، مساجد میں دعا اور سرکل اسٹیڈی کے پروگرامز منعقد کرنے لازمی ہیں۔ ضلعی کابینہ کے نائب صدر سجاد علی رند، جنرل سیکرٹری برکت لاشاری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امتیاز احمد لاشاری، میڈیا سیکرٹری غلام حسین بلوچ، تحصیل ڈیرہ اللہ یار کے صدر شہزادہ دشتی اور یونٹ در زہرا کے صدر خدا بخش بروہی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 1026386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش