0
Wednesday 23 Nov 2022 17:30

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ ہے، وزارت داخلہ

پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ ہے، وزارت داخلہ
اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خطرہ ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے اسد عمر کو بھی مراسلہ ارسال کیا گیا جس میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشتگرد کا حملہ کر سکتی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے، عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے، عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو مؤخر کرے۔
خبر کا کوڈ : 1026398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش