QR CodeQR Code

کوئٹہ، آرمی چیف جنرل قمیر جاوید باجوہ کا الوداعی دورہ

23 Nov 2022 17:39

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا۔ یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف نے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ چھاؤنی کا الوداعی دورہ کیا اور بلوچستان میں امن و استحکام کے لئے کوئٹہ کور کی کوششوں کی تعریف کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا۔ یادگار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ آرمی چیف نے پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔ بعد ازاں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کے افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے صوبے میں امن و استحکام کے لئے کوئٹہ کور کی کوششوں کی تعریف کی اور سیلاب کے دوران صوبائی حکومت کی مدد اور امدادی کاموں میں افسروں اور جوانوں کی کوششوں کو سراہا۔

اپنے دورے کے دوران پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ کا افتتاح بھی کیا۔ کوئٹہ میں متحدہ عرب امارات کے تعاون سے قائم 120 بستروں کی پہلی کارڈیک سہولت کا ہے۔ آرمی چیف نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ کارڈیک انسٹی ٹیوٹ کوئٹہ میں بلوچستان کی آبادی کی خدمت کرے گا۔ پاک فوج کے سپہ سالار نے صدر پاکستان کی جانب سے یو پی اے پی کے ڈائریکٹر ایچ ای عبداللہ خلیفہ سعید الغافیلی کو ستارہ قائداعظم سے نوازا۔ دورے کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا بھی دورہ کیا اور فیکلٹی اور طلباء کے افسران سے بات چیت بھی کی۔ قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔


خبر کا کوڈ: 1026403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026403/کوئٹہ-آرمی-چیف-جنرل-قمیر-جاوید-باجوہ-کا-الوداعی-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org