QR CodeQR Code

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کو چوکس رہنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں، انسپکٹر جنرل

23 Nov 2022 18:42

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پاکستان کیساتھ لگنے والی سرحدوں پر برف باری ہوچکی ہے جسکے پیش نظر اب عسکری پسندوں نے بین الاقوامی سرحد پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سرحدی سیکورٹی فورس کے انسپکٹر جنرل جموں رینج ڈی کے بورا کا کہنا ہے کہ بین الاقوانی لائن آف کنٹرول پر فوج پوری طرح سے چوکس ہے اور کسی کو بھی اس طرف آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ کشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر برف باری ہو چکی ہے جس کے پیش نظر اب عسکری پسندوں نے بین الاقوامی سرحد پر اپنی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران آئی جی بی ایس ایف ڈی کے بورا نے کہا کہ جموں میں بین الاقوامی کنٹرول لائن پر منگل کے روز دراندازی کی دو کوششوں کو ناکام بنایا جا گیا جس دوران ایک درانداز ہلاک جبکہ دوسرے کو زندہ گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ارینا سیکٹر میں جوانوں نے مشتبہ شخص کی حرکت دیکھی اور جب وہ فینسنگ کے نزدیک آیا تو بی ایس ایف نے اُس پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوا۔ اُن کے مطابق اُس پار بیٹھے ملی ٹینٹ دراصل سرحدوں پر بی ایس ایف کی چوکسی کو بھاپنے کی خاطر دراندازوں کو اس طرف بھیجتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرحد پر پرندوں کو بھی پر مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بین الاقوامی کنٹرول لائن پر دراندازی کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی بی ایس ایف نے کہا کہ ہر سال یہ دیکھا گیا ہے جب بھی کشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر برف باری ہوتی ہے تو ملی ٹینٹ بین الاقوامی کنٹرول لائن پر اپنی توجہ مبذول کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026414/لائن-ا-ف-کنٹرول-پر-بھارتی-فوج-کو-چوکس-رہنے-کے-احکامات-جاری-کئے-گئے-ہیں-انسپکٹر-جنرل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org