0
Wednesday 23 Nov 2022 18:34

کوئٹہ، صوبائی اسمبلی کے سامنے مظاہرین کا احتجاج جاری

کوئٹہ، صوبائی اسمبلی کے سامنے مظاہرین کا احتجاج جاری
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے تحصیل برشور کے مکینوں کی جانب سے کوئٹہ میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ بلوچستان کے نئے ضلع کا مرکز برشور کو بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق برشور کے مکین گزشتہ دو مہینے سے احتجاج کے ذریعے یہ مطالبہ کر رہے تھے کہ ضلع پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کیا جائے۔ حکومت بلوچستان نے پشین کو 2 اضلاع میں تقسیم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا اور نئے قائم ہونے والے ضلع کا نام برشور کاریزات رکھا گیا۔ جس کا ہیڈکوارٹر خانوزئی کو بنایا گیا۔ مظاہرین کی جانب سے اس بار تحصیل بارشور کو نئے ضلع کا ہیڈکوارٹر بنانے کیلئے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ دوسری صورت میں برشور کو ضلع پشین میں ہی رہنے دیا جائے۔ مظاہرین نے بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیتے ہوئے شہر کے اہم شاہراہ زرغون روڈ کو بند کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ زرغون روڈ نہ صرف صوبائی اسمبلی اور ریڈ زون کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے، بلکہ شہر کے اہم شاہراہوں میں سے ایک ہے۔
خبر کا کوڈ : 1026415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش