0
Wednesday 23 Nov 2022 18:36

حکومت گھڑی چور پر وقت ضائع کرنے کے بجائے معیشت کی بحالی پر توجہ مرکوز کرے، شاہی سید

حکومت گھڑی چور پر وقت ضائع کرنے کے بجائے معیشت کی بحالی پر توجہ مرکوز کرے، شاہی سید
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ حکومت مزید گھڑی چور پر اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے معیشت کی بحالی پراپنی توجہ مرکوز کرے، عوام کو غیر ضروری مسائل میں الجھانے کے بجائے انکی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو ترجیح بنایا جائے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں رہنما اے این پی کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ لنگڑا ہوچکا ہے، اب شاید یہ مارچ کھبی بھی اسلام آباد نہ پہنچ سکے، عمران خان نے اپنی بدزبانی اور خودپسندی کی وجہ سے ملکی اداروں کو متنازعہ بنانے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے، آرمی چیف کی تعیناتی سمیت ججز کی تقرری کے عمل کو بھی عمران خان متنازعہ بنا چکے ہیں، امید ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل آئین کے مطابق بخیر وخوبی تکمیل تک پہنچے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ایک جانب تو پختونوں کی آبادیوں کو مسمار کررہی ہے جبکہ دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں پختون علاقوں سے ووٹ لینے کی تگ ودو میں ہے، مجاہد کالونی کی قدیم آبادی کو ایک شخص ڈاکٹر عاصم کی ایماء پر مسمار کرنا کہاں کا انصاف ہے، مجاہد کالونی میں پولیس کے ذریعے باپردہ خواتین پر تشدد کرنا انتہائی شرمناک عمل تھا، کراچی کے پختون پیپلز پارٹی کے اس نارواں سلوک کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت آج کراچی کے شہریوں پر اتنا ہی ظلم کرے جتنا وہ کل خود برداشت کرسکے، سندھ حکومت اگر کراچی شہر سے مخلص ہوتی تو کراچی کے پارکس اور دیگر رفاحی پلاٹس کو قبضہ گیروں سے واگزار کراتی۔
خبر کا کوڈ : 1026416
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش