QR CodeQR Code

افغان مہاجرین پاکستان اور ایران کے مظاہروں میں شریک نہ ہوں، طالبان

23 Nov 2022 19:03

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کو مظاہرین کا ساتھ نہیں دینا چاہیے، مقامی لوگوں کے احتجاج میں شرکت کرکے افغان مہاجرین اپنے لیے مشکلات نہ بڑھائیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت نے پاکستان اور ایران میں افغان مہاجرین کو احتجاجی مظاہروں میں شرکت نہ ہونے کی ہدایت کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت برائے مہاجرین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرے پاکستان اور ایران کا اندرونی معاملہ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران میں رہنے والے افغان مہاجرین مظاہروں میں شریک نہ ہوں۔ افغان مہاجرین کو مظاہرین کا ساتھ نہیں دینا چاہیے، مقامی لوگوں کے احتجاج میں شرکت کرکے افغان مہاجرین اپنے لیے مشکلات نہ بڑھائیں۔


خبر کا کوڈ: 1026423

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026423/افغان-مہاجرین-پاکستان-اور-ایران-کے-مظاہروں-میں-شریک-نہ-ہوں-طالبان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org