QR CodeQR Code

کرم میں ہر ماہ ووٹر آگاہی پروگرام مختلف تعلیمی اداروں میں منعقد کئے جاتے ہیں، ضلعی الیکشن کمشنر

23 Nov 2022 19:36

عبدالرؤف خان نے گورنمنٹ شہید عمران علی ہائی سکول مالی کلے اور گورنمنٹ ہائی سکول زیڑان قبادشاہ خیل کا دورہ کیا اور الیکشن کمشن کا پیغام اساتذہ اور طلباء کے ذریعے عوام الناس تک پہنچایا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پاراچنار عبدالروف خان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ضلع کرم میں ہر مہینے ووٹر آگاہی پروگرام مختلف تعلیمی اداروں میں منعقد کئے جاتے ہیں جس کا مقصد طلباء کے ذریعے عوام الناس کو ووٹ کی اہمیت اور انتخابی عمل کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ ضلعی الیکشن کمشنر عبدالرؤف خان نے گورنمنٹ شہید عمران علی ہائی سکول مالی کلے اور گورنمنٹ ہائی سکول زیڑان قبادشاہ خیل کا دورہ کیا اور الیکشن کمشن کا پیغام اساتذہ اور طلباء کے ذریعے عوام الناس تک پہنچایا۔ اس موقع پر طلبہ سے اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کو یقین دہانی کرائی کہ انشاء اللہ ہر طالب علم اور استاد اپنے اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کے عوام کو بھی ووٹ کی اہمیت اور اسکے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرینگے۔ اور جن افراد نے ووٹ کا اندراج نہیں کیا ہے ان کی اندراج میں ہر ممکن کوشش کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1026426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026426/کرم-میں-ہر-ماہ-ووٹر-آگاہی-پروگرام-مختلف-تعلیمی-اداروں-منعقد-کئے-جاتے-ہیں-ضلعی-الیکشن-کمشنر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org