QR CodeQR Code

ڈاکٹر طفیل سالک نیک نام مخلص دینی و علمی شخصیت کے مالک تھے، تعزیتی ریفرنس

23 Nov 2022 19:52

مقررین کا کہنا تھا کہ پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک کی اہل سنت کی تحریکوں، تنظیموں کیلئے شاندار خدمات ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک کی دینی۔ ملی، سیاسی، سماجی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ تعزیتی ریفرنس میں انجمنِ طلبہ اسلام سے وابستہ مختلف تحریکوں تنظیموں کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ جی سی یونیورسٹی شعبہ فلسفہ اور انجمنِ طلبہ اسلام کے پہلے ناظم پنجاب پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل سالک مرحوم کی یاد میں مصطفائی تحریک، المصطفی ویلفیئر سوسائٹی اور انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام ایوان خیر میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے مصطفائی تحریک پاکستان کے امیر غلام مرتضیٰ سعیدی، المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے مرکزی صدر شیخ محمد طاہر انجم، پروفیسر طفیل سالک مرحوم کے صاحبزادگان سہیل سالک، لبید سالک، انجمن طلبہ اسلام ضلع لاہور کے ناظم عبدالصبور ہنجرا، رانا نعمان افضل، محمد اویس مصطفائی، محمد علی خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک علم و عمل کا روشن چراغ اور سفیر عشق رسولﷺ تھے۔

مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر طفیل سالک نیک نام مخلص دینی و علمی شخصیت کے مالک تھے۔ ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ عشقِ رسولﷺ میں بسر ہوا۔ انجمن طلبہ اسلام کے نعرے، تعارف، لٹریچر اور نصب العین طفیل سالک کا تیار کردہ ہے۔ مقررین نے کہا ڈاکٹر طفیل سالک نے زندگی بھر نظام مصطفیﷺ کے نفاذ، مقام مصطفیﷺ کے تحفظ اور پیغام مصطفیٰ ﷺ کے فروغ کیلئے جہدوجہد کرتے رہے، پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک کی اہل سنت کی تحریکوں، تنظیموں کیلئے شاندار خدمات ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر طفیل سالک کی دینی۔ ملی، سیاسی، سماجی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ تعزیتی ریفرنس میں انجمنِ طلبہ اسلام سے وابستہ مختلف تحریکوں تنظیموں کے کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 1026428

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026428/ڈاکٹر-طفیل-سالک-نیک-نام-مخلص-دینی-علمی-شخصیت-کے-مالک-تھے-تعزیتی-ریفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org