0
Wednesday 23 Nov 2022 20:04

فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی خیبر پختونخوا کے گورنر مقرر

فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی خیبر پختونخوا کے گورنر مقرر
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت نے جمعیت علمائے اسلام سے تعلق رکھنے والے سینیٹر حاجی غلام علی کی بطور گورنر خیبر پختونخوا تعیناتی کی منظوری دے دی۔ صدر مملکت نے منظوری آئین کے آرٹیکل 101، ایک کے تحت دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو سمری بھجوائی گئی تھی۔ صدر کی منظوری کے بعد حاجی غلام علی کو گورنر کے پی تعینات کیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام ف کےسربراہ مولانا فضل الرحمان نے حاجی غلام علی کو نامزد کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق چھ ماہ سے خیبر پختونخوا کا گورنر نہ ہونے کے بعد وفاق نے خیبر پختونخوا کا نیا گورنر تعینات کا فیصلہ کیا۔ پی ڈی ایم کی جماعتوں نے جے یو آئی کے حاجی غلام علی کے نام پر اتفاق کیا۔ حاجی غلام علی مولانا فضل الرحمان کے سمدھی ہیں اور پشاور کے ناظم بھی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے بیٹے زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کا عہدہ شاہ فرمان کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا۔
خبر کا کوڈ : 1026433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش