0
Wednesday 23 Nov 2022 20:30

گوادر، کسٹمز کی کارروائی، اکیس کروڑ کا موبائل برآمد

گوادر، کسٹمز کی کارروائی، اکیس کروڑ کا موبائل برآمد
اسلام ٹائمز۔ کسٹمز حکام نے بلوچستان ساحلی شہر گوادر میں کارروائی کرتے ہوئے اکیس کروڑ کی مالیت کا اسمگل شدہ موبائل فونز قبضے میں لے لیا۔ کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ موبائل اسمگلنگ میں سرگرم مافیا دبئی سے الیکٹرانکس اور موبائل فونز سمیت دیگر سامان اندرون ملک اسمگل کرنا چاہتے ہیں۔ اطلاع پر فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس اور موبائل اسکواڈ کے عملے نے ساحل پر کھڑی نگرانی شروع کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک لانچ کے ذریعے جب سامان مبینہ اتار کر سوزوکی گاڑی میں لوڈ کرکے انہیں فروٹ کی کریٹوں کے ذریعے چھپانے کی کوشش کی جارہی تھی، تو کسٹم کے عملے نے چھاپہ مار کر 5 ہزار قیمتی موبائل فونز قبضے میں لے لئے۔ جن کی مالیت تقریبا 21 کروڑ روپے بنتی ہے۔ کسٹمز گوادر کے کلکٹر محمد رضا بلوچ کا کہنا ہے کہ کسٹم کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور اسمگلنگ کی بیخ کنی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے، تاکہ اس ناسور کے خاتمے کو ممکن بنایا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 1026439
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش