0
Wednesday 23 Nov 2022 21:40

لکی مروت، فورسز کے آپریشن میں مطلوب دہشتگرد ہلاک

لکی مروت، فورسز کے آپریشن میں مطلوب دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں پولیس، سیکورٹی فورسز اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنوں ریجن کے مشترکہ آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ نورنگ اور غوریوالہ کے قریب سرحدی علاقے میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت وحید اللہ عرف اسامہ کے نام سے ہوئی، وحید اللہ حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھا، اس سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد ہوا۔
خبر کا کوڈ : 1026453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش