0
Wednesday 23 Nov 2022 22:53

جلسوں میں مجرے کروانے والے عالم اسلام کے لیڈر کیسے بن سکتے ہیں؟ حفیظ الرحمن

جلسوں میں مجرے کروانے والے عالم اسلام کے لیڈر کیسے بن سکتے ہیں؟ حفیظ الرحمن
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن نے عمران خان اور خالد خورشید کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جلسوں میں ڈانس اور مجرا کرانے والے، مسلح افواج کے سربراہ کو غدار، میر جعفر کہنے والے، پاک فوج کو امریکہ کا ہینڈلرز بتانے والے کیسے عالم اسلام کا لیڈر ہو سکتے ہیں۔ جس کو یہ نہیں پتہ کہ جاپان اور جرمنی کی سرحدیں کہاں سے ملتی ہیں، کل انبیائے کرام کی تعداد کتنی ہے، جس کو خاتمہ النبیین پڑھنا نہیں آیا۔ یہ امت مسلمہ کا لیڈر ہے؟ گزشتہ روز خالد خورشید کی ایک تقریر کا جواب دیتے ہوئے ویڈیو بیان میں سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جس کو چھ کلمے یاد نہیں، نماز جنازہ پڑھنا نہیں آتا جس نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف جانے سے بہتر ہے خودکشی کروں، لیکن بعد میں آئی ایم ایف جاتے ہوئے اور اپنا تھوکا چاٹتے ہوئے انہیں شرم نہیں آئی۔

حفیظ الرحمن نے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ حادثاتی طور پر وزیر اعلیٰ اور پارٹی کا صدر بنے ہیں، اور اس حد تک چلے گئے کہ عمران خان کو امت مسلمہ کا لیڈر بنا دیا۔ عمران خان نے آپ جیسے یوتھیوں کو پیدا کرنے کے سوا کیا کیا ہے؟ چار سال میں عمران خان نے اس ملک کیلئے کیا کیا، کوئی ایک کام بتایا جائے جو عمران خان نے کیا ہو۔ اس وقت دھرنے دینے والوں کو کہتے تھے کہ یہ ملکی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں، آج کس منہ سے وہ خود دھرنا دینے چلے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ (عمران خان) چوروں اور فرح گوگی کا ترجمان ہے، جس نے کعبہ شریف کی تصویر والی دو ارب مالیت کی گھڑی پنتالیس کروڑ میں بیج دی اور پنتیس کروڑ اپنی جیب میں ڈالی۔ یہ عالم اسلام کا لیدر کیسے بن گیا۔
خبر کا کوڈ : 1026464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش