QR CodeQR Code

حاجی غلام علی نے خیبر پختونخوا کے 39ویں گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

23 Nov 2022 22:58

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں جے یو آئی کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان، پی پی کے صوبائی قائدین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ سمیت صوبائی وزرا شریک نہیں ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے سمدھی حاجی غلام علی خیبر پختونخوا کے نئے گورنر بن گئے۔ گورنر کی منظوری کا اعلامیہ جاری ہونے کے فوری بعد حلف برادری تقریب کا انعقاد ہوا، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ قیصر رشید نے نئے گورنر سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس میں جے یو آئی کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان، پی پی کے صوبائی قائدین سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی جبکہ وزیراعلیٰ سمیت صوبائی وزرا حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے نومنتخب گورنر نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج کی نوبت نہیں آئے گی، یہ لوگ ٹھیک ہوجائیں گے، ہم سیاسی لوگ ہیں ایک دوسرے کے دشمن نہیں، وفاق اور صوبے کے درمیان بہتری کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے کے درمیان جو کھینچہ تانی ہے، اس ختم کرنے کی کوشش کروں گا، ایک گھر میں بیٹا بھی گالیاں دے تو باپ پیسے نہیں دیتا، صوبے کو اس کا حق بھی ملے گا اور قبائلیوں کا احساس محرومی بھی دور کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1026465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026465/حاجی-غلام-علی-نے-خیبر-پختونخوا-کے-39ویں-گورنر-عہدے-کا-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org