0
Wednesday 23 Nov 2022 23:06

وزیر اعلیٰ سے ملاقات ناکام، روندو زلزلہ متاثرین کا دھرنا دینے کا اعلان

وزیر اعلیٰ سے ملاقات ناکام، روندو زلزلہ متاثرین کا دھرنا دینے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ روندو کے زلزلہ متاثرین کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ناکام ہو گئی، متاثرین نے 25 نومبر کو ہر صورت دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ کور کمیٹی زلزلہ متاثرین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ سے ملاقات کے دوران کوئی اور بات ہوئی اور تھی اور متاثرین کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی لیکن بعد میں جاری ہونے والے منٹس آف میٹنگ میں کوئی اور بات کی گئی۔ منٹس میں وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں ہونے والے فیصلوں کا کوئی ذکر ہی نہیں، اس لیے پچیس نومبر کو ہر صورت روڈ پر دھرنا دیا جائے گا۔ اس سے پہلے بدھ کے روز وزیر اعلیٰ خالد خورشید سے روندو زلزلہ متاثرین نے گلگت میں ملاقات کی تھی اور اپنے مطالبات سے آگاہ کیا، جس پر وزیر اعلیٰ نے ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
خبر کا کوڈ : 1026468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش