QR CodeQR Code

حقیقی آزادی مارچ، گلگت سے 25 نومبر کو قافلہ نکلے گا

23 Nov 2022 23:22

گلگت سے قافلہ 25 نومبر کو وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی قیادت میں روانہ ہوگا اور اسی تاریخ کی رات کو اسلام آباد پہنچے گا۔ 24 نومبر کو بلتستان سے پی ٹی آئی کا قافلہ گلگت روانہ ہوگا، جہاں سے وہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کریگا۔


اسلام ٹائمز۔ حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے گلگت سے قافلہ 25 نومبر کو وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی قیادت میں روانہ ہوگا اور اسی تاریخ کی رات کو اسلام آباد پہنچے گا۔ 24 نومبر کو بلتستان سے پی ٹی آئی کا قافلہ گلگت روانہ ہوگا، جہاں سے وہ وزیر اعلیٰ کی قیادت میں اسلام آباد کی جانب مارچ کریگا۔ جی بی سے اسلام آباد روانہ ہونے والے قافلے میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کیلئے وزیر اعلیٰ خالد خورشید بہت متحرک ہیں۔ انہوں نے سکردو کا دورہ کرکے تیاریوں کو حتمی شکل دی تھی جس کے بعد گلگت میں متحرک ہو گئے اور روزانہ کی بنیاد پر کارکنوں، زیلی تنظمیوں کے اراکین کے ساتھ روزانہ نشست رکھی جا رہی ہے اور پارٹی کارکنوں کو اہم ٹاسک سونپے جا رہے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے لیے خالد خورشید جو پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں، نے ہر اضلاع میں کنوینئر مقرر کیے تھے۔ یہ کنوینیر اپنے اپنے اضلاع میں لانگ مارچ میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1026469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026469/حقیقی-ا-زادی-مارچ-گلگت-سے-25-نومبر-کو-قافلہ-نکلے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org