QR CodeQR Code

گومل یونیورسٹی، قانون کی ڈگری مکمل کرنیوالے طلباء کیلئے کانووکیشن کا انعقاد

23 Nov 2022 23:32

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ تھے جبکہ انکے ہمراہ رجسٹرار گومل یونیورسٹی، تمام شعبہ جات کے ڈینز، پرنسپل نواب اللہ نواز لاء کالج سمیت تمام اساتذہ، انتظامی افسران، طلباء اور انکے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل یونیورسٹی کے نواب اللہ نواز لاء کالج کے زیر اہتمام قانون کی ڈگری مکمل کرنیوالے طلباء کیلئے کانووکیشن کا انعقاد ڈاکٹر عبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ تھے جبکہ انکے ہمراہ رجسٹرار گومل یونیورسٹی، تمام شعبہ جات کے ڈینز، پرنسپل نواب اللہ نواز لاء کالج سمیت تمام اساتذہ، انتظامی افسران، طلباء اور انکے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کہا کہ میں آج وکالت کی ڈگری لینے والے طلباء اور انکے والدین کو مبارک باد دیتا ہوں کیونکہ آج کا دن آپ طلباء کے خوابوں کی تعبیر کا پہلا قدم ہے، جس کے بعد اب آپ اپنی عملی زندگی میں داخل ہونگے اور اپنے اساتذہ کا نام روشن کرتے ہوئے معاشرے میں انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔ 


خبر کا کوڈ: 1026472

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026472/گومل-یونیورسٹی-قانون-کی-ڈگری-مکمل-کرنیوالے-طلباء-کیلئے-کانووکیشن-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org