QR CodeQR Code

مقبوضہ بیت المقدس میں مزاحمتی کاروائی اسلامی مزاحمت کی طاقت کا شاخسانہ ہے، حزب اللہ لبنان

23 Nov 2022 23:39

لبنان میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں انجام پانے والی مزاحمتی کاروائی کو سراہتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کی جانب سے غاصبانہ قبضے کی مخالفت کا اعلان قرار دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق لبنان میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حزب اللہ نے آج 23 نومبر کے دن مقبوضہ بیت المقدس میں انجام پانے والی مزاحمتی کاروائیوں کے بارے میں بیانیہ جاری کرتے ہوئے اسے اسلامی مزاحمت کی طاقت قرار دیا ہے۔ بیانیے میں کہا گیا ہے: "یہ شجاعانہ اقدام غاصبانہ قبضے کے تسلسل کے خلاف فلسطینی قوم کی مخالفت کا مجسم نمونہ ہے اور صیہونی دشمن کی بربریت کے مقابلے پر تاکید ہے۔" حزب اللہ لبنان نے اپنے بیانیے میں مزید کہا: "دو مزاحمتی کاروائیوں کا انجام پانا اسلامی مزاحمت کی جانب سے مناسب وقت اور جگہ پر دشمن کے مرکز میں گھس کر کاری ضرب لگانے کی طاقت ظاہر کرتا ہے۔ فلسطینی جوان مزاحمت کے فرنٹ محاذ پر قرار پانے کیلئے ایکدوسرے پر سبقت لینے کی کوشش میں مصروف ہیں۔"
 
حزب اللہ لبنان نے اپنے بیانیے میں کہا ہے: "یہ مزاحمتی کاروائیاں فلسطینی قوم کی آگاہی اور مقبوضہ سرزمین کو آزاد کروانے کا عزم راسخ ظاہر کرتی ہیں۔ فلسطینی مجاہدین نے اپنے اقدامات کے ذریعے غاصب صیہونیوں کو سراسیمہ کر دیا ہے اور انہیں یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی سرزمین پر ان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔" یاد رہے عبری زبان میں ذرائع ابلاغ نے آج بدھ 23 نومبر کو رپورٹ دی ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے سنائی دیے جن میں ایک صیہونی ہلاک اور 21 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم اسلامک جہاد کے اعلی سطحی رہنما احمد المدلل نے بھی اس واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت بدستور زندہ ہے اور غاصب صیہونی رژیم کے مجرمانہ اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔
 
فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی ایک اور تنظیم حماس نے بھی اپنے پیغام میں مقبوضہ بیت المقدس میں آج کی مزاحمتی کاروائیوں پر مبارکباد پیش کی ہے۔ حماس کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قدس شریف کے بس اسٹیشن پر انجام پانے والی آج کی بے مثال مزاحمتی کاروائی مسجد اقصی کی بے حرمتی کا فطری ردعمل ہے۔ اسی طرح غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے قدس کو یہودیانے اور مسجد اقصی کو وقت اور جگہ کے لحاظ سے تقسیم کرنے کی کوششوں کا بھی ردعمل ہے۔ حماس نے اپنے بیانیے میں کہا کہ یہ مزاحمتی کاروائی غاصب صیہونی آبادکاروں اور فورسز کی جانب سے فلسطینی قوم کے خلاف مجرمانہ اقدامات کا ردعمل ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026473/مقبوضہ-بیت-المقدس-میں-مزاحمتی-کاروائی-اسلامی-مزاحمت-کی-طاقت-کا-شاخسانہ-ہے-حزب-اللہ-لبنان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org