0
Thursday 24 Nov 2022 00:07
عمران خان سائفر کیساتھ کھیلے، اب آئین کیساتھ کھیلنا چاہتے ہیں

صدر کے پاس اختیار ہے تو ہم بھی کچھ سوچ کر بیٹھے ہونگے، قمر زمان کائرہ

صدر کے پاس اختیار ہے تو ہم بھی کچھ سوچ کر بیٹھے ہونگے، قمر زمان کائرہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس اختیار ہے تو ہم بھی کچھ سوچ کر بیٹھے ہوں گے، صدر مملکت نیوٹرل ہیں تو کیسے عمران خان سے مشاورت کرسکتے ہیں۔؟ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج وزیراعظم نے تمام اتحادیوں کو بلا کر مشاورت کی، تمام اتحادیوں نے اتفاق رائے سے اختیار وزیراعظم کو دیا۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اتحادی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں، آج وزیراعظم نے اتحادیوں کا اجلاس بلاکر غیر معمولی کام کیا۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ فرضی سوال پر میرا جواب کئی معنی نکال دے گا، صدر کے پاس اختیار ہے تو ہم بھی کچھ سوچ کر بیٹھے ہوں گے۔ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ زرداری صاحب الیکٹڈ ممبر بھی ہیں اور اتحاد میں شامل جماعت کے سربراہ بھی ہیں، نواز شریف اپنی جماعت کے رہبر اور رہنماء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اعتراض ہے کہ ان سے مشاورت نہیں ہونی چاہیئے، عمران خان تو اسمبلی کے ممبر بھی نہیں، ان کی رکنیت تو ختم ہوچکی ہے، عمران خان سائفر کے ساتھ کھیلے، اب آئین کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1026478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش