QR CodeQR Code

عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینا حکومتی بزدلی کی انتہاء ہے، بابر اعوان

24 Nov 2022 00:07

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا عمران خان اور عوام کا بنیادی حق اور سکیورٹی دینا وفاقی حکومت کی بنیادی ذمہ داری۔ ہم حق ادا کرنے 26 کو آرہے ہیں، کیا تم آئینی ذمہ داری پوری کرو گے۔؟


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنماء بابر اعوان نے کہا ہے کہ 26 نومبر کو عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو لینڈنگ کی اجازت نہ دینا حکومتی بزدلی کی انتہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بابر اعوان نے کہا کہ حکومت نے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ احتجاج کرنا عمران خان اور عوام کا بنیادی حق اور سکیورٹی دینا وفاقی حکومت کی بنیادی ذمہ داری۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم حق ادا کرنے 26 کو آرہے ہیں، کیا تم آئینی ذمہ داری پوری کرو گے۔؟ 


خبر کا کوڈ: 1026480

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026480/عمران-خان-کے-ہیلی-کاپٹر-کو-لینڈنگ-کی-اجازت-نہ-دینا-حکومتی-بزدلی-انتہاء-ہے-بابر-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org