QR CodeQR Code

آئین کی حکمرانی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا

فوج کا سیاست میں عدم مداخلت کا اعلان خوش آئند ہے، سراج الحق

23 Nov 2022 22:52

ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ فوج کا سیاست میں عدم مداخلت کا اعلان خوش آئند ہے مگر عملی اقدامات بھی نظر آنے چاہییں۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سیاست میں فوج کی عدم مداخلت کے دوٹوک بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ فوج کا سیاست میں عدم مداخلت کا اعلان خوش آئند ہے مگر عملی اقدامات بھی نظر آنے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا مقصد مال بنانا ہے، توشہ خانہ لوٹنے میں سب ملوث ہیں، توشہ خانہ سے کسی نے گاڑی لی تو کوئی ہار اور گھڑی لے گیا۔ کروڑوں کے تحائف کوڑیوں میں خرید کر محلات میں سجا لیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں وسائل کا نہیں، ان کی منصفانہ تقسیم کا مسئلہ ہے، آئین کی حکمرانی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔


خبر کا کوڈ: 1026481

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026481/فوج-کا-سیاست-میں-عدم-مداخلت-اعلان-خوش-آئند-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org