آرمی چیف نے غلطیوں کا اعتراف بھی کیا اور ملک پر انکے اثرات کا بھی ذکر کیا، شاہد خاقان
24 Nov 2022 00:17
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماء کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمان کو چھوڑ کر کسی اور سے غیر آئینی اقدام کی توقع رکھیں گے تو اس میں کامیابی نہیں ہوگی۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنماء اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے تقریر میں اپنی مدت کے تمام معاملات کا ذکر کیا، آرمی چیف نے غلطیوں کا اعتراف بھی کیا اور ملک پر اثرات کا بھی ذکر کیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف نے جو کہا اس کا مقصد یہ ہے کہ آنے والے کو ایک ڈائریکشن دے دیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان پارلیمان کو چھوڑ کر کسی اور سے غیر آئینی اقدام کی توقع رکھیں گے تو اس میں کامیابی نہیں ہوگی۔
خبر کا کوڈ: 1026482