QR CodeQR Code

ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کا واحد طریقہ فوری شفاف الیکشن اور سیاسی استحکام ہے، فواد چوہدری

24 Nov 2022 01:32

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء کاکہنا تھا کہ آئین نے مفرور شخص سے مشاورت سے روکا ہے، اس لیے تحفظات کا اظہار کیا، شہباز شریف کیساتھ ساتھ پوری کابینہ مفرور شخص کے پاس لندن گئی تھی، شہباز شریف صرف ان لوگوں کیساتھ مشاورت کرسکتے ہیں، جو قانون کے مطابق ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کا واحد طریقہ سیاسی استحکام ہے، جس کیلئے فوری شفاف الیکشن ضروری ہیں۔ یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہم نے شروع سے کوشش کی کہ اہم تعیناتی کے معاملے کو غیر متنازع رکھا جائے، کیونکہ یہی ملک و قوم کے مفاد میں ہے، عمران خان نے کہا تھا کہ آئین و قانون کے اندر ہی بات ہوگی، باہر نہیں جائیں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئین نے مفرور شخص سے مشاورت سے روکا ہے، اس لیے تحفظات کا اظہار کیا، شہباز شریف کے ساتھ ساتھ پوری کابینہ مفرور شخص کے پاس لندن گئی تھی، شہباز شریف صرف ان لوگوں کے ساتھ مشاورت کرسکتے ہیں، جو قانون کے مطابق ہوں۔

انہوں نے کہا کہ متنازع جگہ پر بیٹھ کر ایک مفرور مجرم سے اہم تعیناتی پر مشاورت شروع کی گئی، ہم نے اس قسم کی مشاورت پر اعتراض اٹھایا تھا، تنازع تو انہوں نے شروع کیا، عمران خان پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ لگنے والوں کا نہیں لگانے والوں کا ایشو ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نظام میں کچھ ایسی خامیاں ہیں، جس کی وجہ سے تعلقات پر بھی اثر پڑتا ہے، اگر  کوئی سمجھتا ہے کہ سازش نہیں ہوئی تو سائفر پر تحقیقات ہونی چاہیئے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ صدر مملکت نے چیف جسٹس کو درخواست کی کہ تحقیقات کریں، پھر بھی کچھ نہیں ہوا، پہلے کہا گیا کہ کوئی سائفر نہیں آیا، پھر مریم نواز وغیرہ نے بھی تنقید کی، جس سے ثابت بھی ہوگیا کہ سائفر واقعی موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026502

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026502/ملک-کو-ڈیفالٹ-سے-بچانے-کا-واحد-طریقہ-فوری-شفاف-الیکشن-اور-سیاسی-استحکام-ہے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org