QR CodeQR Code

پاکستان امریکہ کی کالونی نہیں، 22 کروڑ غیرت مند مسلمانوں کا ملک ہے، علامہ مقصود ڈومکی

24 Nov 2022 21:11

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے سات کروڑ شیعہ مسلمان ملک کی دوسری بڑی اکثریت ہیں ان کو دیوار سے لگانے کا عمل ناقابل قبول ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اغیار کی غلامی سے بیزار ہے اور پاک وطن کو ایک آزاد اور خودمختار ملک دیکھنا چاہتی ہے۔ وطن عزیز پاکستان امریکہ کی کالونی نہیں یہ 22 کروڑ غیرت مند مسلمانوں کا ملک ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا یہ اصولی موقف ہے کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے اور اس کی وطن عزیز پاکستان میں مبینہ مداخلت قابل مذمت ہے۔ ہم ملکی استقلال آزادی اور تعمیر و ترقی کے حامی ہیں۔

 
 ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماء کرام اور تنظیمی ذمہ داران کے ہمراہ ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر علوی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے صدر علامہ وسیم معصومی، صوبائی سیکرٹری تنظیم سید دلاور رضا زیدی، آصف رضا، محمود الحسن، انجینئر سخاوت علی سیال بھی موجود تھے۔
 
 علامہ مقصود علی ڈومکی نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں نصاب تعلیم سے متعلق ملت جعفریہ کے تحفظات دور کریں اور متنازعہ نصاب تعلیم کو زبردستی مسلط کرنے سے اجتناب کریں۔ پاکستان میں بسنے والے سات کروڑ شیعہ مسلمان ملک کی دوسری بڑی اکثریت ہیں ان کو دیوار سے لگانے کا عمل ناقابل قبول ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عزاداروں کے خلاف ناجائز مقدمات درج کئے حکومت ان مقدمات کو واپس لیتے ہوئے آئندہ ایسے ناجائز مقدمات سے پرہیز کرے۔


خبر کا کوڈ: 1026520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026520/پاکستان-امریکہ-کی-کالونی-نہیں-22-کروڑ-غیرت-مند-مسلمانوں-کا-ملک-ہے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org