QR CodeQR Code

ایرانی و اماراتی وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

24 Nov 2022 08:28

گذشتہ شب اپنی ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی و اماراتی وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور کیساتھ ساتھ خطے میں رونما ہونیوالی تازہ ترین تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا


اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے گذشتہ شب اپنے اماراتی ہم منصب شیخ عبداللہ بن زائد کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ اماراتی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق اس دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں توسیع اور مشترکہ مفاد کے حصول کی خاطر باہمی تعاون میں اضافے پر بات چیت ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کی جانب سے انجام پانے والے متعدد مشترکہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب اماراتی وزیرخارجہ نے اس دوران سفارتی اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے تاکید کی کہ متحدہ عرب امارات نے ایران کے ساتھ مشترکہ اقدامات اور خطے کی و بین الاقوامی سطح پر باہمی تعاون میں توسیع کا عزم کر رکھا ہے جبکہ مذکورہ اقدامات کا نتیجہ پورے خطے کے امن و استحکام کی مضبوطی کی شکل میں ظاہر ہو گا۔ اس موقع پر حسین امیر عبداللہیان نے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں توسیع کے جاری سلسلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہر میدان میں ایران و امارات کے باہمی تعلقات کی توسیع کا خیرمقدم کیا۔


خبر کا کوڈ: 1026521

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026521/ایرانی-اماراتی-وزرائے-خارجہ-کی-ٹیلیفونک-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org