QR CodeQR Code

تھریٹ لیٹر میں ٹی ایل پی کا نام استعمال کرنا افسوسناک ہے، ترجمان تحریک لبیک

24 Nov 2022 09:11

ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنا گند خود سٹمے، پُرامن احتجاج، جلسے جلوس اور ریلیاں ہر فرد اور جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے، تحریک لبیک پاکستان ایک پُرامن اور محب وطن پاکستانیوں کی جماعت ہے، جب ہم ریاستی دہشتگردی کا شکار تھے تب بھی ہمارے کسی کارکن یا رہنما نے کبھی کسی پر حملے کی کوشش کی نہ پلان بنایا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک نے وزارت داخلہ کے تھریٹ لیٹر کو مسترد کر دیا، رانا ثناء اللہ سے معافی مانگے کا مطالبہ کر دیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے لاہور، پشاور، مظفر آباد، گلگت بلتستان اور اسلام آباد انتظامیہ کو عمران خان کے حوالے سے دھمکی آمیز خط پر ترجمان ٹی ایل پی کا اپنے ردعمل میں کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اپنے ذاتی مقاصد کیلئے ٹی ایل پی کا نام استعمال کرنے کرنے سے گریز کرے، اس گھناونے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، وفاقی حکومت ملک میں افراتفری کی کیفیت پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ حکومت اپنا گند خود سٹمے، پُرامن احتجاج، جلسے جلوس اور ریلیاں ہر فرد اور جماعت کا آئینی و قانونی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان ایک پُرامن اور محب وطن پاکستانیوں کی جماعت ہے، جب ہم ریاستی دہشتگردی کا شکار تھے تب بھی ہمارے کسی کارکن یا رہنما نے کبھی کسی پر حملے کی کوشش کی نہ پلان بنایا۔ ترجمان ٹی ایل پی کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی کی پوری قیادت ملک میں فساد یا افراتفری پر یقین نہیں رکھتی، رانا ثناء اللّٰہ وزارتِ داخلہ کی طرف سے جاری خط پر فی الفور معافی مانگیں، وزارت داخلہ نے اگر اپنا خط واپس نہ لیا تو قانونی راہ اختیار کرینگے۔ یاد رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے تھریٹ لیٹر جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ تحریک لبیک کی جانب سے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر حملوں کا خدشہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026527

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026527/تھریٹ-لیٹر-میں-ٹی-ایل-پی-کا-نام-استعمال-کرنا-افسوسناک-ہے-ترجمان-تحریک-لبیک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org