QR CodeQR Code

پاکستان کو معاشی استحکام کیلئے تیزی سے اصلاحات کی ضرورت ہے، ایسٹر پریز

24 Nov 2022 05:06

اپنے ایک بیان میں عالمی مالیاتی فنڈ کی پاکستان میں نمائندہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں مستحقین کو زیادہ موثر طریقے سے امداد دینا چاہتا ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی ضروریات کو ٹارگٹ کرکے امداد پہنچانی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز(esther pérez) نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام کے لیے اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ضرورت ہے، ریکوری پلان کی بروقت تیاری ضروری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان میں مستحقین کو زیادہ موثر طریقے سے امداد دینا چاہتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین کی ضروریات کو ٹارگٹ کرکے امداد پہنچانی ہوگی، پاکستانی حکام سے پالیسوں میں ترجیحات پر بات چیت ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026528/پاکستان-کو-معاشی-استحکام-کیلئے-تیزی-سے-اصلاحات-کی-ضرورت-ہے-ایسٹر-پریز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org