QR CodeQR Code

صدروفاق المدارس الشیعہ کا مفتی تقی عثمانی کے نام تعزیتی مراسلہ

مفتی رفیع عثمانی کا علوم دینیہ کی ترویج میں کردار قابل تحسین ہے، علامہ ریاض نجفی

24 Nov 2022 20:14

وہ وفاق المدارس الشیعہ کی طرف سے مرحوم کے اہلخانہ، وفاق المدارس العربیہ کے عہدیداران اور دارالعلوم کراچی کے ذمہ داران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ رئیس وفاق المدارس الشیعہ نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں جتنے بھی مشکل حالات رہے ہیں، فرقہ واریت کے سدباب کیلئے مرحوم محمد رفیع عثمانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی، سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے دارالعلوم کراچی کے مہتمم مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اسے دینی علمی حلقوں کیلئے بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ مرحوم عالم دین کے بھائی صدر وفاق المدار س العربیہ مولانامفتی محمد تقی عثمانی کے نام تعزیتی خط میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ مرحوم رفیع عثمانی کی علوم دینیہ کی ترویج اور طلاب کی تربیت میں کردار قابل تحسین رہا ہے۔ وہ وفاق المدارس الشیعہ کی طرف سے مرحوم کے اہلخانہ، وفاق المدارس العربیہ کے عہدیداران اور دارالعلوم کراچی کے ذمہ داران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ رئیس وفاق المدارس الشیعہ نے کہا کہ مملکت خداداد پاکستان میں جتنے بھی مشکل حالات رہے ہیں، فرقہ واریت کے سدباب کیلئے مرحوم محمد رفیع عثمانی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1026529

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026529/مفتی-رفیع-عثمانی-کا-علوم-دینیہ-کی-ترویج-میں-کردار-قابل-تحسین-ہے-علامہ-ریاض-نجفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org