QR CodeQR Code

مارچ کے شرکاء پر حملہ ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی، شبلی فراز

24 Nov 2022 08:15

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں ممکنہ خطرات سے متعلق وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھیجا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلیجنس ذرائع کے مطابق عمران خان کیساتھ عوام کو بھی خطرہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مارچ کے شرکاء پر تشدد یا دہشت گرد حملہ ہوا تو وفاقی حکومت ذمہ دار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا عمران خان کی سلامتی پر حملے کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اور انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ فول پروف سکیورٹی فراہم کریں۔ 26 نومبر کے مارچ سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں ممکنہ خطرات سے متعلق وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز کو مراسلہ بھیجا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق عمران خان کے ساتھ عوام کو بھی خطرہ ہے، عمران خان پر وزیرآباد میں حملہ ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1026530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1026530/مارچ-کے-شرکاء-پر-حملہ-ہوا-وفاقی-حکومت-ذمہ-دار-ہوگی-شبلی-فراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org